دو ہفتے کیسے گزرے؟ ثانیہ مرزا نے پوسٹ شیئر کردی

03-06-2024

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے پوسٹ شیئر کرکے بتایا ہے کہ ان کے گزشتہ دو ہفتے کیسے گزرے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام ثانیہ مرزا نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں دوستوں، بیٹے اذہان مرزا ملک اور بھانجی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’دو ہفتے کیمرہ رول ان تمام چیزوں کے ساتھ جو مجھے پسند ہیں۔‘ تصاویر میں ثانیہ مرزا جم میں موجود ہیں، دوستوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصاویر بنوا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔ مرزا خاندان نے تصدیق کی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور اپنی زندگی کے اس حساس دور میں مشہور شخصیت کے لیے رازداری کی درخواست کی تھی۔ ملک اور مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی اور ان کا ایک 5 سال کا بیٹا اذہان  ہے۔