قومی اسمبلی: پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر ن لیگ سے ترجیحاتی فہرست طلب
03-06-2024
(لاہو ر نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے لیے پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ ن سے ترجیحاتی فہرست طلب کر لی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب سے ترجیحی فہرست مکمل پر ہو چکی ہے، ن لیگ خواتین کی 9 خالی نشستوں کے لیے نئی ترجیحی فہرست دے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار آج سے 9 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔ مسلم لیگ ن کی خواتین امیدواروں کی سکروٹنی 12 مارچ کو ہو گی، کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 14 مارچ تک دائر کی جاسکتی ہیں جبکہ ٹریبونلز اپیلیں 16 مارچ تک نمٹائیں گے اور کاغذات نامزدگی 19 مارچ تک واپس لیے جا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 20 مارچ کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی۔