الیکشن دھاندلی کیخلاف تحریک کا مشن، فضل الرحمان کے لاہور میں ڈیرے

03-06-2024

(ویب ڈیسک) انتخابی دھاندلی کیخلاف تحریک کا مشن لے کر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔

مولانا فضل الرحمان جے یو آئی ف پنجاب کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے، مولانا فضل الرحمن دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان جے یو آئی  ف پنجاب حافظ غضنفر عزیز کے مطابق مولانا فضل الرحمان آج جے یو آئی ف  پنجاب کے وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے، وکلاء کنونشن میں جے یو آئی ف کی دیگر قیادت اور سینئر قانون دان بھی خطاب کریں گے۔ ترجمان جے یو آئی ف پنجاب نے بتایا کہ مولانا  آج قومی اور صوبائی اسمبلی امیدواران کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب بھی کریں گے جبکہ 7 مارچ کو سربراہ جے یو آئی ف  صوبائی مجلس عمومی و امیدواران کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔