وحدت روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونیوالا ڈاکو گرفتار
03-06-2024
(لاہور نیوز) وحدت روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکو وحدت روڈ پر لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔