پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بحال
03-06-2024
(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز چند گھنٹے ڈاؤن رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہو گئیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں میٹا کمپنی کی ویب اور موبائل ایپلی کیشنز ڈاؤن ہو گئی تھیں اس دوران صارفین کے فیس بک، انسٹا گرام اور فیس بک اکاؤنٹ خود بخود بند ہو گئے تھے تاہم میٹا کمپنی نے اپنی سوشل میڈیا ایپس فیس بک اور انسٹا گرام کی تکنیکی خرابی دور کر دی جس کے بعد معطل رہنے والی سروسز دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔ واضح رہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ڈاؤن ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں موجود صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس سے قبل پاکستان میں 17 فروری سے بند ایکس سروسز بھی تاحال بحال نہیں ہو سکیں، پی ٹی اے کا ایکس سروسز کی بندش پر تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا، صارفین ایکس کی سروسز وی پی این سے استعمال کر رہے ہیں۔