ملک بھر میں سوشل میڈیا ایپ فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بھی ڈاؤن

03-05-2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں ایکس کے بعد سوشل میڈیا ایپ فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز بھی ڈاؤن ہو گئی۔

صارفین سوشل میڈیا ایپ فیس بک اکاؤنٹ سے آٹو لاگ آؤٹ ہو گئے، ملک بھر میں فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز ڈاؤن ہونے سے سوشل میڈیا صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا، اس سے قبل 17 فروری سے بند ایکس سروسز بھی تاحال بحال نہ ہو سکی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروسز صارفین وی پی این سے استعمال کر رہے ہیں، پی ٹی اے کا ایکس سروسز کی 15 روز سے ڈاؤن سروسز پر تاحال کوئی مؤقف نہیں آیا۔