وفاق و پنجاب کابینہ کی تشکیل: شہباز، نواز ملاقات میں نام فائنل کئے جائینگے: ذرائع
03-05-2024
(لاہور نیوز) وفاق اور پنجاب کابینہ تشکیل دینے کا معاملہ التوا کا شکار ہو گیا، ذرائع کے مطابق شہباز شریف، نواز شریف سے ملاقات کر کے وفاقی کابینہ کے ناموں کو فائنل کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز شریف بھی موجود ہوں گی، اسی اجلاس میں پنجاب کابینہ سے متعلق بھی حتمی ناموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کی آج یا کل ملاقات متوقع ہے، کابینہ کے نام فائنل کر لئے گئے، حتمی فیصلہ نواز شریف سے ملاقات میں کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ افراد کو کابینہ میں شامل کرنے یا نہ کرنے، وزارتوں سے متعلق بھی معاملات پر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔ کچھ اتحادی جماعتوں کو وزارتیں دینے سے متعلق معاملات بھی زیر غور تھے، جن پر حتمی فیصلہ شریف برادران کے درمیان ملاقات میں کیا جائے گا۔