انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ، 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوا

03-05-2024

(ویب ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

انٹربینک میں کاروباری دن کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر 5 پیسے اضافے کے ساتھ 279 روپے 31 پیسے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے باعث انٹر بینک ڈالر کی قیمت 279 روپے 26 پیسے ہو گئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹربینک ڈالر 279 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔