آر ایل این جی کے گیس کنکشنز پر پابندی ختم ہونے پر ڈیمانڈ نوٹسز جاری
03-05-2024
(لاہور نیوز) آر ایل این جی کے گیس کنکشنز پر پابندی ختم ہونے پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا جاری ہو گیا۔
آر ایل این جی پر گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم ہونے پر سوئی ناردرن کی جانب سے لاہور ریجن میں 1 ہزار سے زائد ڈیمانڈ نوٹس جاری کر دیئے گئے، ڈیمانڈ نوٹسز کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے ڈومیسٹک آر ایل این جی کنکشنز فراہم کئے جائیں گے، اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی ٹیرف پر گیس کنکشنز لگانے کی اجازت دی گئی تھی۔ ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں آر ایل این جی ٹیرف کے تحت گھریلو گیس کنکشنز فراہم کئے جائیں گے جن ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں آر ایل این جی کی بنیاد پر گیس پائپ لائن بچھائی جا چکی ہے صرف وہاں کنکشنز لگائے جائیں گے، سسٹم گیس کے تحت گیس کنکشنز پر پابندی برقرار، جن سوسائٹیوں میں سسٹم گیس پر کنکشنز لگے ہیں وہاں بھی پابندی برقرار رہے گی۔ وفاقی حکومت کی ہدایت پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نومبر 2021 کو گیس کنکشنز پر پابندی عائد کی تھی۔