رمضان نگہبان پیکیج ڈورسٹیپ فراہمی، مستحقین میں راشن بیگز تقسیم
03-05-2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کیمطابق مستحقین کو رمضان نگہبان پیکیج ڈورسٹیپ فراہمی جاری ہے۔
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے لاہور سمیت پوری ڈویژن کے ابتک کے اعداد و شمار جاری کر دئیے، انہوں نے بتایا رمضان نگہبان پیکیج گھر کی دہلیز پر فراہمی کیلئے پائلٹ مرحلے کے دوسرے دن ڈویژن میں اب تک گھروں کی دہلیز پر کل 2671 راشن بیگز وصول کر دئیے گئے ہیں، آج کے دن میں ابتک کل 1130 رمضان نگہبان پیکیج بیگز مستحقین کی دہلیز پر حوالے کئے جا چکے ہیں، لاہور شہر میں دو دنوں میں ابتک 2083 مستحقین رمضان نگہبان پیکیج وصول کر چکے ہیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا لاہور شہر میں آج کے دن میں ابتک کل 1077 شہریوں کی دہلیز پر پیکیج پہنچ چکا ہے، رمضان نگہبان پیکیج کو مکمل تصدیق کے بعد مستحق کو وصول کرا کے ڈیٹا اپلوڈ کیا جا رہا ہے۔