غیر ملکی کرکٹ ٹیم لیٹن لائنز کا پاکستان کا دورہ

03-05-2024

(ویب ڈیسک) غیرملکی کرکٹ ٹیم لیٹن لائنز نے پاکستان کا دورہ کیا،دورے کےدوران ٹیم نے پاک فوج کے حفاظتی انتظامات کو سراہا ۔

ٹیم کےکپتان نے کہا کہ ہم پاکستانی دورے پر آئے ہیں اور یہ ہمارا دوسرا وزٹ ہے،ٹیم کےچیئرمین نےکہا کہ میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں پاکستان میں ہمارا بہت اچھا استقبال ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نےملک بھر کے مختلف شہروں میں دورے کیے جہاں پرمختلف قسم کےکھیل کھیلے،ہم پاکستان آرمی کا دل سےشکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان آرمی نے ہماری ٹیم کو بہت سپورٹ کیا اور ہماری حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نےاسلام آباد،لاہور اورجہلم میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی،پاکستان آرمی نے ہمارا بہت خیال رکھا اورہمہ وقت ہماری سکیورٹی پرمرکوز رہے،ہم نے پاکستان میں 9 دن گزارے اور ہمارا بہت اچھا وقت گزرا۔