ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہوگی، اب سفارش نہیں چلے گی: چیئرمین پی سی بی

03-05-2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہوگی، اب سفارش نہیں چلے گی، کنٹریکٹ کو مزید بہتر کیا جاسکتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنقید نہیں کرنا چاہتا ، ہم سب کا مشن صرف جیتنا ہے، سیاست کو ختم اور گیارہ کھلاڑیوں کو اکٹھا کرنا ہے، فائٹ کریں میچ ہار بھی جائیں تو کوئی غم نہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان آ رہی ہے، پاکستان نے انگلینڈ اور امریکہ جانا ہے، کرکٹ اکیڈمیز کو بہتر اور سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کیا جائے گا، بہترین دستیاب افراد کو کوچنگ میں تعینات کیا جائے گا، لاہور اور کراچی میں سٹیڈیمز کے قریب فائیو سٹار ہوٹل کے حوالے سے تیاری کی جاری ہے۔