سیاسی کارکنوں کو رہا کیے بغیر مفاہمت کی بات منافقت لگتی ہے: فواد چوہدری

03-05-2024

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنوں کو رہا کیے بغیر مفاہمت کی بات منافقت لگتی ہے۔

اینٹی کرپشن راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم شہبازشریف کی مفاہمت سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہبازشریف نے کل مفاہمت والی بات کی وہ اچھی ہے لیکن سیاسی کارکنوں کو رہا کریں تو پھر مفاہمت کی بات کریں، ہزاروں لوگ جیلوں میں ہوں تویہ بات بڑی منافقت لگتی ہے۔ اس سے قبل فواد چوہدری کو اینٹی کرپشن راولپنڈی کی عدالت میں پیش کردیا گیا، فواد چوہدری کو سخت سکیورٹی میں اینٹی کرپشن عدالت لایا گیا۔