رمضان کی آمد کے ساتھ پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

03-05-2024

(ویب ڈیسک) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت میں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

شہرمیں رمضان کی آمد سے قبل ہی پھلوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں، شہر میں کسی بھی جگہ چلےجائیں خریدار پھلوں کی مہنگائی کا شکوہ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مارکیٹ میں کچھ دن قبل تک 100 روپے درجن والا کیلا200 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے جبکہ سیب 300،خربوزہ اور تربوز 200 روپےکلو میں فروخت ہورہا ہے۔ دکانداروں نے سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کو نظرانداز کردیا، امرود 150سے 200 روپے کلو روپے فروخت ہورہا ہے جبکہ کینو300  سے 400 روپے درجن میں فروخت ہورہا ہے۔