صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

03-05-2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری  مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواستگزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی الیکشن کمیشن کو صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دیا جائے اور لاہور ہائیکورٹ صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔