پی ایس ایل9: بال بوائے کے کیچ پکڑنے پر کولن منرو نے نوجوان کو گلے لگا لیا
03-05-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑی کولن منرو کی مقامی بال بوائے کے کیچ تھامنے پر سراہنے اور اس کے ساتھ جشن منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دی تاہم میچ کے دوران باؤنڈری پر بال بوائے نے کیچ چھوڑا جس پر کولن منرو نے نوجوان کو کوچنگ کا مشورہ دیا۔ بعدازاں بال بوائے کو ایک اور موقع ملا جب منرو ہی باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے، دوسرا موقع ملنے پر بال بوائے نے کیچ تھام لیا جس پر منرو نے انہیں سراہا اور گلے لگالیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ اس واقعہ کو شائقین کرکٹ میدان پر پیش آنے والے بہترین لمحات میں سے ایک کے طور پر بیان کررہے ہیں۔