امیر بالاج قتل کیس: وقوعہ میں استعمال ہونیوالی گاڑی پولیس نے قبضے میں لے لی
03-05-2024
(لاہور نیوز) ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے قبضے میں لے لیا، گاڑی کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شوٹرز اسی گاڑی میں وقوعہ کرنے کے لیے آئے، ہلاک ہونے والا شوٹر مظفر حسین اور ساتھی ہارون دونوں اسی گاڑی میں وقوعہ پر پہنچے، شوٹر ہارون نے گاڑی کرائے پر حاصل کی جسے اب پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈکرائم عمران کشور کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے، ملزمان کا مکمل چلان تیار کر کے عدالت میں بھجوایا جائے گا۔