وزارت خزانہ کا سربراہ کون؟ اسحاق ڈار کی چھٹی؟ معروف بینکر کی انٹری

03-05-2024

(لاہور نیوز) وزارت خزانہ کا سربراہ کون؟ معاشی حالات بہتر کرنے کا چیلنج کس کو ملے گا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں معروف بینکر محمد اورنگزیب بھی شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسحاق ڈار کو مدعو ہی نہیں کیا گیا اور اجلاس میں معروف بینکر محمد اورنگزیب کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے معیشت تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس کے دوران محمد اورنگزیب نے وزارت خزانہ سے متعلق امور پر بریفنگ بھی لی جبکہ اجلاس میں معاشی چیلنجز سے نمٹنے اور آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق اہم امور بھی زیر غور آئے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نو منتخب وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران معروف بینکر محمد اورنگ زیب کو اہم ٹاسک بھی دیئے ہیں۔