گلیڈی ایٹرز کو فائنل جتوانا میرا عزم ہے: خواجہ نافع

03-05-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز خواجہ نافع نے کہا ہے کہ اپنی ٹیم کو فائنل جتوانا میرا عزم ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کا کہنا تھا کہ فی الحال پاکستان سُپر لیگ پر فوکس ہے، جیسے جیسے مواقع ملیں گے، وہاں پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا تجربہ اب تک بہت اچھا رہا، پی ایس ایل نوجوانوں کے لیے بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ویوین رچرڈز، سرفراز احمد، شین واٹسن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ خواجہ فافع کا کہنا تھا کہ  میں اپنی نیچرل بیٹنگ کرتا ہوں اور صورتِ حال کے حساب سے کھیلتا ہوں، ہر شاٹ کی دو دو تین تین گھنٹے پریکٹس کی جاتی ہے، شاہین آفریدی تجربہ کار باؤلر ہیں، ان کو کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کافی کھلاڑی پاکستان کرکٹ کلب سے ہیں جہاں سے میں نے بھی کھیلا ہے، صائم ایوب کے ساتھ بچپن سے ہوں، بھارت بھی ساتھ جا چکے ہیں۔