شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست، سیکرٹری داخلہ عدالت طلب

03-05-2024

(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس صداقت علی خان پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ملک بھر سے نیب کے ریجنل دفاتر سے معلومات لی ہیں، ہمیں شیخ رشید کسی مقدمے میں مطلوب نہیں۔ بعدازاں عدالت نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ای سی ایل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی۔