پی ایس ایل 9 میں آج زلمی اور سلطانز میں ٹاکرا

03-05-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا۔

پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آج پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ٹکرائیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔ ملتان سلطانز نے ایونٹ میں سات میچز کھیل کر 6 میں کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر بھی ان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ دوسری جانب پشاور زلمی نے ایونٹ میں اب تک 7 میچز کھیلے ہیں اور صرف 3 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیکر ایونٹ میں تیسری فتح سمیٹی، پشاور زلمی کو29 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔