پاکستانی باکسر اٹلی میں خاتون ساتھی کیساتھ شرمناک حرکت کرکے فرار،پوری قوم کا سر نیچا کردیا

03-04-2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی باکسر اٹلی میں ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے رقم چوری کرکے غائب ہوگیا۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان کی باکسنگ ٹیم ان دنوں اٹلی میں ہے جہاں پیرس اولمپکس کے کوالیفائنگ راونڈ جاری ہیں، پاکستان ٹیم میں3  مرد اور2  ویمنز باکسر شامل ہیں۔سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر تنگ   نے قومی باکسر زوہیب رشید کی جانب سے ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے پاؤنڈ چوری کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون باکسر ٹریننگ کیلئے باہر گئیں تو زوہیب رشید نے ہوٹل کے استقبالیے سے کمرے کی چابی لی اور بیگ سے پاؤنڈ لیکر فرار ہو گئے۔ کرنل ریٹائیرڈ ناصر تنگ نے بتایا کہ زوہیب رشید اپنی پہلی فائٹ کیلئے بھی نہیں آئے اور 51 کلو گرام کیٹگری میں زوہیب رشید کے مدمقابل باکسر کو واک اوور دے دیا گیا۔سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کہا کہ زوہیب رشید کل سے لاپتہ ہیں جس کی پولیس میں رپورٹ بھی درج کرا دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون باکسر کے بیگ میں تقریبا 250 پاؤنڈ (تقریباً 88 ہزار پاکستانی روپے) موجود تھے۔خیال رہے کہ زوہیب رشید نے 2022 میں ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، زوہیب رشید جونیئرسطح پر بھی میڈل جیت چکے ہیں۔