سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں سیکڑوں پوائنٹس کا اضافہ
03-04-2024
(لاہورنیوز) سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری، ہنڈرڈ انڈیکس میں سیکڑوں پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 65 ہزار 951 پوائنٹس پر بند ہوا، اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 65 ہزار 325 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 20 کروڑ 78 لاکھ 92 ہزار 280 روپے کے 21 کروڑ 16 لاکھ 90 ہزار 827 شیئرز کا لین دین ہوا۔