پی ایس ایل9، کراچی کنگز کا وکٹ کیپرانجری کا شکار
03-04-2024
(ویب ڈیسک) کراچی کنگز کی ٹیم کے وکٹ کیپر سعد بیگ انجری کا شکارہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کو میڈیکل پینل نے آرام کرنے اور ری ہیب کرنے کا مشورہ دیا ہے ، ان کی جگہ زاہد محمود کو فل ریپلیسمنٹ کے طور پر کراچی کنگز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سعد کو گروئن اسٹرین ہوئی تھی، جس کی بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا تھا، میڈیکل پینل کا مشورہ ہے کہ مکمل ری ہیب کے بغیر اس انجری کے شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے، لہٰذا سعد کو نہ کھیلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔سعد بیگ کراچی کنگز اسکواڈ کے ساتھ ہی رہیں گے اور اپنا ری ہیب پراسیس جاری رکھیں گے۔