17 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 22 میں ترقی دے دی گئی
03-04-2024
(لاہور نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے 17 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 21 میں 7 سالہ سروس پوری ہونے پر ٹائم سکیل پروموشن دیتے ہوئے گریڈ 22 میں اپ گریڈ کر دیا۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کی رجسٹرار جزیلہ اسلم کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی، فیصل آباد اینٹی کرپشن کے جج عبدالرحمان، جج بینکنگ کورٹ راولپنڈی عابد رضوان عابد، سیشن جج ڈی جی خان خالد محمود کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی۔ سیشن جج امجد اقبال رانجھا، سیشن جج محمد جوادالحسن، سیشن جج ملک شبیر احمد، سیشن جج بخت فخر بہزاد، سیشن جج بہاولپور محمد اکرم، سیشن جج وسیم الرحمان، سیشن جج محمد یار گوندل کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی۔