کپتان چیلنج سمجھ کر ضرور بنوں گا، سیکھنے کا موقع ملتا ہے: سعود شکیل

03-04-2024

(ویب ڈیسک) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نائب کپتان سعود شکیل کا کہنا ہے کپتان چیلنج سمجھ کر ضرور بنوں گا، سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

اپنے ایک بیان میں سعود شکیل کا کہنا تھا کپتان بننا فخر کی بات ہوتی ہے، ایسی بات نہیں ہے کہ میں کپتان بننا چاہتا ہوں لیکن موقع ملے تو کپتان چیلنج سمجھ کر ضرور قبول کروں گا، سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کپتان بننے کا پریشر ہینڈل کرنا کھلاڑی پر خود ہوتا ہے اور میں نے کپتانی کو ہمیشہ انجوائے کیا ہے، انڈر 19 کا کپتان بنا تو ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھا، اچھی کپتانی کی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے اچھی شروعات ہوئی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے 2 دن قبل پی ایس ایل شروع ہونے سے اوپننگ کا کہا، اوپننگ کا نیا رول ملا ہے، انفرادی پرفارمنس اچھی رہی، اب جہاں موقع ملتا چیلنج سمجھ کر کھیلتا ہوں۔