گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیا کے 345 نئے کیسز رپورٹ

03-04-2024

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں نمونیا کے 345 نئے کیسز رپورٹ اور مزید 2 بچے انتقال کر گئے۔

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا کہ پنجاب میں بچوں میں نمونیا کا پھیلاؤ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 345 بچے جبکہ شہر لاہور میں 44 بچے نمونیا بخار میں مبتلا ہوئے اور 2 بچے انتقال کر گئے۔ طبی ماہرین نے کہا کہ نمونیا کی علامات میں تیز بخار، سینے میں تکلیف، زور دار کھانسی، گلے میں درد، سانس کا تیز تیز چلنا، بھوک کا نہ لگنا، کھانسی یا بلغم نگلنے کی وجہ سے قے ہونا، تھکن سے چُور جسم، ذہنی اور جسمانی کمزوری اور معدہ یا پیٹ کا درد شامل ہیں۔