امیر جماعت اسلامی نے مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا
03-04-2024
(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مرکزی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے اجلاس آج شام 5 بجے منصورہ میں ہو گا، اجلاس میں مرکزی و صوبائی ذمہ داران اور بڑے شہروں کی قیادت شرکت کرے گی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق اجلاس کی زیرصدارت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں الیکشن میں دھاندلی کا جائزہ شامل ہے، اجلاس میں دھاندلی کے خلاف تحریک کے اگلے مراحل پر غور ہو گا۔ پارٹی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی سیاسی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل کا جائزہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔