حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ بحال ہونے کا امکان

03-04-2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی چند روز میں ختم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اپنے سینٹرل کنٹریکٹ کی معطلی کے خلاف اپیل کی تھی۔ ذرائع پی سی بی نے بتایا ہے کہ  حارث رؤف نے دورہ آسٹریلیا سے دستبردار ہونے کی وجوہات سے پی سی بی کو تفصیلی آگاہ کیا تھا، کرکٹ بورڈ  قانونی طور پر فاسٹ باؤلر کی اپیل کا جائزہ لے رہا ہے۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا سے انکار کے باعث پی ایس ایل کے آغاز سے چند روز قبل حارث رؤف کا سینٹرل کنٹریکٹ 30 جون تک معطل کر دیا تھا۔ پی سی بی نے حارث رؤف کو کرکٹ لیگز میں شرکت کےلیے این او سی نہ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔