آئمہ بیگ کو کونسی سنگر کاپی کرتی ہے؟گلوکارہ نے نام بتا دیا

03-03-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ نہال نسیم مجھے مکمل کاپی کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ نہال نسیم وہ لڑکی ہے مجھے یاد ہے کہ اس کی شروعات کیسے ہوئی؟نہال نسیم سر سے پاؤں تک مجھے کاپی کرتی ہے اور نہ صرف آواز بلکہ میری طرح دکھنے میں بھی میری نقل ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ تعریف ہے؟، تو آئمہ بیگ نے کہا ’’یہ میرے لیے ایک کارنامہ ہے کہ میں نے کسی کو اتنا متاثر کیا کہ اس نے میری نقل کی ہے۔‘واضح رہے  کہ 18 سالہ نہال نسیم اس وقت وجاہت برادران عاشر اور نائل کے ساتھ اپنے وائرل ہونے والے گانے ‘صدقے’ کے لیے خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔