عاصم اظہر کا بھارتی گانے پر رقص،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

03-03-2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی بھارتی گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار و اداکار عاصم اظہر کو شاندار رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے،عاصم اظہر کو ویڈیو میں اپنی منگیتر میرب علی کے بھائی کی شادی پر ڈھولکی کی تقریب میں بالی و وڈ کے کنگ خان کی فلم ' دل سے' کے گانے 'چھیاں چھیاں' پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔   اس موقع پر عاصم اظہر نے نیوی بلیو قمیص اور اسٹریٹ ٹراؤزر کے ساتھ گلے میں مہرون اسٹالر پہن رکھا ہے۔ عاصم اظہر کے ڈانس پر تقریب کے مہمان سیٹیاں  اور تالیاں بجانے کے علاوہ شور کر کے بھی ان کو داد دیتے دکھ رہے ہیں،دوسری جانب ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔