الٹراپراسیسڈ غذاوں کے استعمال سے صحت کے کن مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتاہے؟ماہرین نے خبردار کردیا
03-03-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے الٹراپراسیسڈغذاوں کے استعمال سے صحت کے ممکنہ مسائل سے متعلق تحقیق جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہالٹرا پروسیسڈ غذاؤں اور صحت کو لاحق 30 سے زائد مسائل کے درمیان تعلق پایا گیا ہے۔ ان مسائل میں ڈپریشن، نیند میں خلل اور موت سے تعلق رکھنے والے قلبی امراض شامل ہیں جبکہ صحت کے ان مسائل میں کثرتِ اموات موت، کینسر، ذہنی امراض، تنفس، قلبی اور پیٹ کے مسائل بھی پائے گئے۔ محققین کا کہنا تھا کہ حاصل ہونے والے نتائج فوری تحقیق اور عوامی صحت کے لیے اقدامات کیے جانے پر زور دیتے ہیں تاکہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت کو کم کرتے ہوئے لوگوں کی صحت کو بہتر کیا جاسکے۔سستے، جلدی تیار ہوجانے والے، جمے ہوئے اور پیکٹ میں بند کھانے زیادہ تر افراد غذا ہیں اور ماضی میں کی جانے والی تحقیق میں اس کا کینسر یا دماغی کمزوری جیسے مسائل کے ساتھ تعلق دیکھا جا چکا ہے۔ تازہ ترین تحقیق میں 45 سائنسی رپورٹس کا ایک ریویو ہے،اس ریویو میں شامل کیے جانے مطالعوں کی درجہ بندی ان کے حاصل کیے گئے نتائج کے مضبوطی پر مبنی تھی۔سب سے زیادہ قابلِ یقین مطالعوں میں محققین نے الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت کے سبب قلبی بیماریوں کی وجہ سے ہونے والی موت کے خطرات میں 50 فیصد ، ذہنی بیماری یا بے چینی میں 48 سے 53 فیصد اور ٹائپ 2 ذیا بیطس میں 12 فیصد اضافے کا مشاہدہ کیا۔