لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے شاہین آفریدی سے متعلق بڑی بات کہہ دی

03-03-2024

(ویب ڈیسک) لاہورقلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر ثمین رانا نے شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کا بہترین کپتان قرار دے دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں ثمین رانا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں پرفارمنس پر شاہین کی پاکستان کے لیے کپتانی پر سوال اٹھانا غلط ہے۔ ہر مشکل صورتحال میں شاہین ٹیم کیلئے سامنےکھڑے ہوتے ہیں،شاہین اپنے اسٹیٹس کی پرواہ نہیں کرتے۔   انہوں نے کہا کہ جس اینڈ سے چھوٹی باؤنڈری ہوتی ہے، شاہین وہاں سے باو لنگ کروانے آجاتے ہیں، ہر انسان کی عزت کرتے ہیں۔