گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی عثمان طارق نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا

03-03-2024

(ویب ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کھلاڑی عثمان طارق نےپی ایس ایل میں پاکستان کے بڑے ناموں کو آؤٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عثمان طارق کا کہنا تھا کہ بڑے ناموں کی وکٹ لے کر ہمیشہ اعتماد ملتا ہے، خواہش ہے کہ پی ایس ایل میں پاکستان کے بڑے ناموں کو آؤٹ کروں۔ہر پلیئر کا خواب اور کوشش پاکستان کے لیے کھیلنا ہوتا ہے، بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو کچھ نہ کھیلے پلیئرز پر بھروسہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ  پی ایس ایل کوالٹی کرکٹ ہے یہاں کی پرفارمنس سب کی نظروں میں ہوتی ہے، پی ایس ایل میں پرفارم کرنا چھوٹی بات نہیں ہے۔