ذاتی ریکارڈ سے زیادہ اہم ٹیم کی جیت ہے،جارڈن کاکس

03-03-2024

(ویب ڈیسک)اسلام یونائیٹڈ کے کھلاڑی جارڈن کاکس نے کہا ہےکہ ذاتی ریکارڈ سے زیادہ اہم ٹیم کی جیت ہے، ٹیم میں میرا کردار ایک فنشر کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جارڈن کاکس کا کہنا تھاکہ راولپنڈی میں ہونے والے میچوں میں ٹیم اچھے نتائج کیلئے پر امید ہے، راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ناقابل یقین سپورٹ ملتی ہے، امید ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پنڈی میں اسٹیڈیم ہاؤس فل ہوگا۔   ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں اعلیٰ معیار کا مقابلہ ہوتا ہے،پی ایس ایل میں مقابلے کا معیار آئی پی ایل جیسا ہی ہے،پاکستان سپر لیگ میں اپنے کھیل کو مزید نکھارنے کی کوشش ہوگی۔ جارڈن کاکس کا کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئےیہاں ٹاپ پلیئرز کے ساتھ کھیلنا بڑی بات ہے، مقامی کرکٹرز کا ٹیلنٹ کافی زبردست ہے، یہاں کے نوجوان کرکٹرز بہت تیزی سے سیکھنے کا عمل مکمل کرتے ہیں۔