گورنر پنجاب کی آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

03-03-2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے نومنتخب صدراے پی این ایس ناز آفرین سہگل لاکھانی، سینئرنائب صدر امتنان شاہد، نائب صدر محمد اسلم قاضی ، سرمد علی سیکرٹری جنرل سمیت دیگر منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلیغ الرحمان نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ امید ہے اے پی این ایس کی نو منتخب باڈی صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافت میں اعلی اقدار کی ترویج میں فعال کردار ادا کرے گی۔