شاہدرہ : ناکہ بندی کے دوران پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
03-03-2024
(ویب ڈیسک) بیگم کوٹ شاہدرہ کے قریب ناکہ بندی کے دوران پولیس مقابلہ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چوکی یوسف شہید بیگم کوٹ پولیس نے ناکہ پر تین کس موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی،موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ناکہ پر موجود پولیس پر فائرنگ کر دی، ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپرشن جاری ہے۔ زخمی ڈاکو کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے،ملزم ڈکیتی ،چوری، گینگ جیسی 20 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپرشن کیا گیا، تاہم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے مزید تحقیقات و کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔