ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ اور اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
03-03-2024
(ویب ڈیسک) ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ اور اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
سات رکنی ٹیم میں محمد بلال 57 کلو گرام، محمد عبداللہ 65 اور محمد اسد اللہ 75 کلو ویٹ کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں۔ محمد شریف طاہر 79 کلو، حیدر علی 86 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیں گے۔ محمد انعام 97 اور زمان انور 125 کلو گرام کیٹیگری میں میڈل کے حصول کے لیے زور لگائیں گے۔ منتخب کردہ ساتوں ریسلر ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔ ایشین چیمپئن شپ کے تین بہترین پرفارمر اولمپک کوالیفائی راؤنڈ کے اہل ہوں گے۔ ایشین چیمپئن شپ 11 اپریل اور اولمپک کوالیفائر راونڈ 19 اپریل کو ہوگا۔ ریسلنگ کے دونوں ایونٹس کی میزبانی بشکک کرغزستان کررہا ہے۔ لاہور کے نجی کاج ہال میں منعقدہ ٹرائلز میں فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر7 ریسلرز کا انتخاب کیا گیا جس میں 70 سے زیادہ ریسلرز نے شرکت کی۔ ارشد ستار کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی میں قومی ٹیم کے کوچ غلام فرید، آرمی اور واپڈا کے کوچز نے فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر ان ریسلرز کا چناؤ کیا۔