پی ایس ایل 9: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز آج مدمقابل ہونگے

03-03-2024

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں آج ایک میچ ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی سٹیڈیم میں ہونیوالے دونوں میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگئے، پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان دن دو بجے شیڈول تھا بارش کے باعث ٹاس تک نہ ہو سکا۔ دوسرا میچ رات 7 بجے میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین ہونا تھا لیکن بارش کے باعث اسے بھی منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں میچز منسوخ ہونے کے باعث چاروں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا بھی ایک پوائنٹ کے ساتھ کھاتہ کھل گیا۔