لاہور قلندرز کےکھلاڑی احسن بھٹی حارث روف کے معترف،تعریفوں کے پل باندھ دیے

03-02-2024

(ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر احسن بھٹی بھی کرکٹر حارث روف کے مداح نکلے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں احسن بھٹی کا کہنا تھا کہ حارث رؤف کا قلندرز کے پروگرام سے انٹرنیشنل کرکٹر بننے کا سفر ان کے لیے ایک مثال ہے،حارث کی ترقی دیکھ کر انہیں بھی کچھ کر دکھانے کا حوصلہ ملتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ قلندرز نے ان پر جو اعتماد کیا ہے اس سے انہیں کافی حوصلہ ملتا ہے اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس اعتماد پر پورا اتریں۔ احسن بھٹی  کامزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں جو سہولیات میسر ہیں وہ پاکستان کی کسی اکیڈمی میں نہیں اور وہاں تربیت پا کر وہ کافی بہتر ہوئے ہیں ۔