کونسی غذائیں وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں؟جانئے

03-02-2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ مزاحم اسٹارچ سے بھرپور غذائیں وزن کم کرنے میں انتہائی مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

ماہرین کومطالعے میں معلوم ہوا کہ وزن کم کرنے کے لیے روزانہ 40 گرام مزاحم نشاستہ سے بھرپور غذائیں کھانے والے افراد نے آٹھ ہفتوں میں 2.72 کلو گرام یا اس سے زیادہ وزن کم کیا۔مزاحم نشاستہ کچے کیلے اور لوبیا میں بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ سالم اجناس کا استعمال بھی وزن کم کرنے کے لیے انتہائی آسان طریقہ ثابت ہوسکتا ہے۔ محققین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں زیادہ وزن کے 37 رضاکاروں کو 16 ہفتوں تک روزانہ تین بار پری میڈ (سپر مارکیٹ میں موجود ایسے بنے بنائے کھانے جن کو گھر لا کر معمولی سی گرمائش یا اضافے کے بعد کھا لیا جاتا ہے) کھانے دیے گئے۔ شرکاکو دن میں دو بار نشاستہ پاؤڈر 300 ملی لیٹر پانی میں ملا کر استعمال کرنے کے لیے بھی کہا گیا۔ تحقیق میں انکشاف کیاگیا کہ عام نشاستہ کھانے والے افراد کے وزن میں مزاحم نشاستہ کھانے والوں کے مقابلے میں کوئی واضح فرق نہیں پڑا تھا۔بالآخر تحقیق میں محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مزاحم اسٹارچ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔