پاکستانی طلبا کا بڑا کارنامہ،عارضہ قلب اور فیزیو تھراپی سے متعلق آلے تیار کرلئے

03-02-2024

(ویب ڈیسک)کراچی کے طلبانے کم قیمت 2 آلے تیار کرلئے جن میں ایک دل کی خرابی کی نشاندہی کرتاہے جبکہ دوسرا آلہ فیزیو پھراپی میں مدد دیتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سلیم حبیب یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی پہلی2  روزہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کانفرنس میں طلبا نے اپنی ایجاد کردہ مشینیں نمائش کیلیے پیش کیں۔ان میں سے طلبا کے ایک گروپ نے دل کی برقی رفتار کو جانچنے اور کسی خرابی کی نشاندہی کیلیے جدید مشین تیار کی، جس کا تجربہ بھی کامیاب رہا دوسرے گروپ  نے گروپ نے فزیو تھراپی میں بنا کسی مدد کے استعمال ہونے والی مشین تیار کی جس کے بعد مریض کو اسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔یہ دونوں مشینیں طلبا نے مقامی سطح پر اپنی مدد آپ کے تحت بنائیں جس کی لاگت بھی کم آئی ہے اور مارکیٹ میں یہ انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کی جاسکتی ہیں۔ طلبا کا کہنا ہے کہ اگر حکومت تھوڑی سی مدد اور معاونت فراہم کرےوتو یہ مشینیں اور آلات پاکستان میں بآسانی تیارہوسکتے ہیں۔