پی ایس ایل 9، طارق کے باولنگ ایکشن پر انگلیاں اٹھنےلگیں،پروفیسرحفیظ باولر کے دفاع میں بول اٹھے
03-02-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گیند باز عثمان طارق کے باولنگ ایکشن پر متعدد شائقین کرکٹ نے سوال اٹھادیا۔
پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے عثمان طارق کے باولنگ ایکشن پر کچھ فینز نے سوال اٹھایا کہ وہ باولنگ کروانے سے قبل تھوڑا رُک جاتے ہیں کیا یہ ایکشن لیگل ہے؟ جس پر سابق کرکٹر محمد حفیظ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ انکا باولنگ ایکشن آئی سی سی کے قانون 42.2 کے مطابق قانونی ہے۔ اس قانون میں بتایا گیا ہے کہ باولر بال کروانے سے قبل رُک سکتا ہے اگر وہ اسکے باولنگ ایکشن کا حصہ ہو تو لیکن اگر امپائر کو لگے کہ وہ بیٹر کو دھوکا دینے کیلئے یہ کررہا ہے تو وہ اس گیند کو ڈیڈ بال قرار دیتا ہے۔ حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ اسپنر اپنا ہاتھ 15 ڈگری تک بینڈ کرسکتا ہے لیکن عثمان کا ہاتھ محض 12 ڈگری تک جاتا ہے۔ دوسری جانب عثمان طارق کو تجزیہ کاروں کی جانب سے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے، انکا کہنا ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں بطور مسٹری اسپنر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔