عمیر جسوال نےکلین شیو کر کے ’فیس لک‘ تبدیل کر لی

03-02-2024

(لاہور نیوز )پاکستانی معروف گلوکار، اداکارہ ثناء جاوید کے سابق شوہر عمیر جسوال نے کلین شیو کر کے "فیس لک" تبدیل کرلی۔

تفصیلات کےمطابق عام طور پریہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جب لڑکیوں کا دل ٹوٹتا ہے تو وہ اپنے بال چھوٹے کر لیتی ہیں اور جب لڑکوں کا دل ٹوٹتا ہے تو وہ یا تو داڑھی رکھ لیتے ہیں یا منڈوا لیتے ہیں۔گزشتہ روز گلوکار عمیر جسوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ مثال اُن پر بالکل صادق آ رہی ہے۔ عمیر جسوال کی اس نئی تصویر میں اُنہیں بغیر داڑھی کے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر عمیر جسوال کی تصویر منظر عام پر آتے ہی عوام کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔