مینوفیکچررز کیلئے ڈیجیٹل انوائس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
03-02-2024
(لاہور نیوز) ٹیکس چوری روکنے کیلئے مینوفیکچررنگ شعبے کیلئے ڈیجیٹل انوائس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق مینو فیکچرر سے ڈسٹری بیوٹرز اور پھر ہول سیل کا کام کرنے کیلئے ڈیجیٹل انوائس لینا ضروری ہو گی، مینوفیکچرر فیکٹری میں ایف بی آر کی مشینیں نصب ہوں گی۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مینوفیکچرر فیکٹری سے سامان کی ترسیل پر کمپیوٹر رسید ملے گی، ڈسٹری بیوٹرز اور ہول سیلرز کو سامان کی ترسیل تک رسید اور ریکارڈ ایف بی آر فیلڈ فارمیشن کو جمع کروانا ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مینوفیکچررنگ شعبے کے 25 ٹریلین روپے کی ٹرانزکشنز میں سے صرف 5 ٹریلین روپے ٹرانزکشنز بینکنگ چینل سے ہیں، نئے سسٹم کے تحت مینوفیکچررنگ شعبے کو ایف بی آر کے ساتھ منسلک کر کے ٹیکس چوری کو کنٹرول کیا جائے گا۔ ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم کیلئے سکیم کی تیاریاں مکمل ہیں، منتخب حکومت کا سگنل ملتے ہی سکیم لانچ کی جائے گی، ڈیجیٹلائزیشن سے منسلک نہ ہونے والے مینوفیکچرر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔