گزشتہ ماہ ملک بھر میں مہنگائی کی صورتحال کیا رہی؟جانئے

03-02-2024

(ویب ڈیسک)گزشتہ ماہ فروری میں مہنگائی 16ماہ کی کم ترین سطح 23.1 فیصد رہی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ماہ فروری میں مہنگائی 23.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے اسٹیٹ بینک کیلیے شرح سود میں کمی کرنے کی راہ بھی پیدا ہوگئی ہے، فروری میں مہنگائی میں کمی کی شرح مارکیٹ اور حکومت دونوں کی توقعات کے برعکس رہی۔ وزارت خزانہ نے فروری میں مہنگائی کی شرح 24.5 سے 25.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا، غذائی اشیا اور غیر غذائی اشیا سمیت مہنگائی کے بنیادی انڈیکیٹرز میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اب مہنگائی میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی شرح کم ہو کر 23.1 فیصد پر آگئی ہے، جو کہ نومبر2022 کے بعد کم ترین شرح ہے، اس وقت مہنگائی کی شرح 23.8 فیصد رہی تھی۔