والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کو اپریل کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا، سی بی ڈی

03-02-2024

(لاہور نیوز) لاہور میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، والٹن روڈ اپ گریڈیشن منصوبے کو اپریل کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے اجلاس میں بتایا کہ ریلوے کراسنگ فلائی اوور ٹو کی ایم ایس سی وال سب گریڈ لیول تک مکمل ہو گئی ہے، فلائی اوور ون کی ایم ایس سی وال کا 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، بہت جلد فلائی اوورز پر گرڈرز رکھنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا، والٹن روڈ تک اپروچ روڈ پر بھی سب بیس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبوں سے اہلیان لاہور کی بہت سی مشکلات دور ہو جائیں گی۔