نئے ٹرکس پر کام کررہا ہوں، ون ڈے یا ٹیسٹ میں آزماؤں گا: ابرار احمد
03-02-2024
(لاہور نیوز) کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کے مسٹری سپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ کچھ نئے ٹرکس پر کام کر رہا ہوں، ون ڈے یا ٹیسٹ میچ ہوں گے تو نئے ٹرکس آزماؤں گا۔
رپورٹ کےمطابق ابرار احمد کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ اور ورائٹیز پر بھی کام کر رہا ہوں، مورکل کے ساتھ ان سوئنگ پر کام بھی کیا تھا۔ مسٹری سپنر سن کر اچھا لگتا ہے، میرا ہدف ہے نئے بال سے بھی آؤٹ کر کے دکھاؤں، مسٹری سپنر ہوں تو نیا بال ملے تاکہ وہاں بھی وکٹیں لوں، میرا کام محنت اور بہتر پرفارم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجری سے ابھی واپس آیا ہوں ٹیم کا ماحول اچھا ہے، سیفی بھائی کے ساتھ کافی کھیلا ہوں۔کراچی کی پچز کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جس طرح ملتان کی پچز تھیں ویسی ہی کراچی کی ہیں، شروع میں پچ زیادہ مددگار نہیں تھی، تاہم بعد میں مدد ملی، ملتان کے مقابلے میں یہاں زیادہ مدد ملی۔