مریم نواز پنجاب میں صحیح معنوں میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہیں: عظمیٰ بخاری

03-02-2024

(لاہور نیوز) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پنجاب میں صحیح معنوں میں تبدیلی لانے کیلئے کوشاں ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مستحق افراد کو رمضان ریلیف پیکیج ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے،غریبوں کو اب قطاروں میں نہیں لگنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع میں سستے رمضان ماڈل بازار بھی لگائے جائیں گے، مستحق افراد کو رمضان پیکیج ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے، پنجاب میں کام ہوتا ہوا نظر آ رہاہے، نئے نظام کو متعارف کرا رہےہیں، صاف ستھرا پنجاب کا آغاز ہو گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالے ایک ہفتہ ہوا ہے، وہ تعلیم ،صحت سمیت دیگر شعبوں میں اہم اقدامات کر رہی ہیں، تمام شہروں میں صفائی کیلئے ایک ماہ کی ڈیڈلائن دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا، بچوں اور خواتین کے خلاف جرائم پر ہماری زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔