پی ایس ایل میں آج 2 میچز ہونگے، بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

03-02-2024

(لاہور نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان بارش کے باعث میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شام 7 بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈول ہے۔دونوں میچز کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو شائقین کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔